کراچی(بلدیات ٹائمز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ کھیل و ثقافت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی کی اصل روح کو دوبارہ زندہ کرنے اور اسے روشنیوں اور علم و ادب کے شہر کے طور پر بحال کرنے کے ایک تاریخی اقدام کے طور پر باقاعدگی سے ثقافتی اور صوفیانہ تقریبات منعقد کی جائیں،یہ اقدام جو کراچی کی کثیرالثقافتی روح کے جشن کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے، نہ صرف شہر کی جاندار فنونِ لطیفہ اور ادبی روایات کو اجاگر کرے گا بلکہ شہریوں کو صحت مند تفریح، ہم آہنگی اور میل جول کے مواقع بھی فراہم کرے گا، ثقافتی سرگرمیوں کے اس سلسلے میں صوفی موسیقی کی محفلیں، ادبی نشستیں، عظیم شعرا ء کی برسیوں اور فن، ادب اور تاریخ کے نامور شخصیات کی یاد میں تقاریب شامل ہوں گی، یہ تقریبات فریئر ہال، ڈینسو ہال، خالق دینا ہال اور شہر کے دیگر تاریخی مقامات پر منعقد کی جائیں گی،بطور علامتی آغاز کے ایم سی حضرت امیر خسرو کی 770 ویں برسی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کر رہی ہے، ”طوطی ہند“ اور قوالی کے بانی کہلانے والے حضرت خسرو کی وراثت کراچی کے متنوع ثقافتی ڈھانچے میں محبت، برداشت اور ہم آہنگی کی عکاس ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان دانیال سیال نے کہاکہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے وژن اور ہدایات کے تحت کے ایم سی صرف بنیادی ڈھانچے کی ترقی تک محدود نہیں ہے بلکہ ہم اپنے شہریوں کے لیے ثقافت، کھیل اور تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کے بھی برابر پرُعزم ہیں، شہر کی ثقافتی دھڑکن کو دوبارہ زندہ کرنا ایک ترقی پسند، جامع اور باخبر کراچی کی تعمیر کے لیے ضروری ہے،میئر کراچی نے کہا کہ یہ ثقافتی پروگرام شہریوں کے درمیان اتحاد کی قوت کے طور پر کام کریں گے اور سب کو کراچی کی مشترکہ وراثت منانے کے لیے یکجا کریں گے، تعلیم اور ثقافت کے مقامات کو دوبارہ زندہ کر کے کے ایم سی کا مقصد علم، موسیقی، شاعری اور فنون کے چراغ کو شہر بھر میں دوبارہ روشن کرنا ہے،کراچی جو کبھی جنوبی ایشیا کی ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کی دھڑکن کے طور پر جانا جاتا تھا ایک بار پھر جاگ اٹھا ہے،اس ثقافتی نشاۃ ثانیہ کے ذریعے کے ایم سی اپنے عوام کے لیے زیادہ روشن، ہم آہنگ اور ثقافتی طور پر مالا مال مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
میئر کراچی نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر روڈ ڈوئل کیرج وے کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
میئر کراچی نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
3 دن ago
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
4 دن ago
دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز سے متعلق اہم اجلاس، نئے بلاک کی تعمیر اور طبی سہولیات میں توسیع کا فیصلہ
Related Articles
کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر ہوٹل ایس او پیز پر عملدرآمد کرے گی،مرتضٰی وہاب
6 دن ago
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی ملاقات،کراچی کی بلدیاتی ترقی اور شہری سہولیات پر تبادلہ خیال
1 ہفتہ ago



