*کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کاڈی سی سید موسٰی رضا کےہمراہ علی الصبح راوی برج کادورہ*

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے سیلابی صورتحال جائزہ کیلئے آج راوی کا تیسرا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے علی الصبح راوی برج کادورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کی اور سیلابی صورتحال و انتظامات بارے آگاہ کیا۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ اس وقت دریائے راوی سے ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے جبکہ آج دریائے راوی میں زیادہ سے زیادہ پانی کا بہاو قریبا 1لاکھ 70ہزار تک جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آبادی کا انخلاء مکمل ہے ابھی تک راوی کے قریبی علاقوں سے ایک ہزار دو سو آٹھ سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، انسانی جان کی حفاظت سب سے مقدم ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ راوی برج کے نیچے سے تیز پانی گزر رہا ہے تمام محکمے چوکس ہیں، لاہور انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے میڈیکل، لائیوسٹاک، ریسکیو کیمپس مکمل فعال ہیں اور تمام محکمے راونڈ دی کلاک پوری انرجی سے کام کررہے ہیں۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام عملی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو کا ایریاز میں مسلسل گشت جاری ہے صورتحال پر چوکس ہیں۔

جواب دیں

Back to top button