کنٹونمنٹ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈلینڈایڈمنسٹریشن (CIMLA)کے پروبیشنری آفیسرز کے سات رکنی وفد نے ایل ڈی اےہیڈکوارٹرزکادورہ کیا۔ایڈیشنل ڈی جی (ہاوسنگ)ایل ڈی اے اویس مشتاق نےافسران کو خوش آمدیدکہا اوروفد کو ایل ڈی اے کے سیکشنز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔وفدکوبتایاگیاکہ ایل ڈی اے کے ہرشعبہ میں ڈیجیٹل ریفارمز متعارف کرا رہے ہیں۔سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر کام جاری ہے۔وفدکوبتایاگیاکہ پراپرٹی ریکارڈ کی سفٹنگ اور آن لائن دستیابی سے پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم میں بہتری آرہی ہے۔غیر قانونی تعمیرات، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اجلاس کو بتایاگیاکہ ایل ڈی اے پہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہے جو رہائشی اور کمرشل بلڈنگ پلان آن لائن منظور کر رہا ہے۔ڈیجیٹل نوٹسز کا اجراء، غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی ڈیجیٹل میپنگ سمیت متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔افسران کے وفد کو ماسٹر پلاننگ،اربن پلاننگ،ٹاون پلاننگ سمیت تمام سیکشنز بارے بریفنگ دی گئی اور ایل ڈی اے کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،چیف آئی ٹی آفیسر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ اورڈائریکٹرسی اینڈ آئی نے شرکت کی۔بعدازاں وفد نے ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ یونٹ کا دورہ کیا۔شرکاء کو سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کی ورکنگ اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔دورے کے اختتام پر وفد کے شرکاء کو سووینیئر پیش کیا گیا۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے تین روزہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔*
4 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف امور بارے اجلاس
1 ہفتہ ago
حضرت سیدعلی بن عثمان ہجویری المعروف داتاگنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کاسالانہ عرس،چار اگست کو ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر اورتمام دفاتربند رہیں گے
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ، چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ*
2 ہفتے ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
Related Articles
پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ کا ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کادورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
2 ہفتے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک اور سرکلر روڈ پر واسا کی ٹیموں کو بروقت نکاسی یقینی بنانے کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت*
2 ہفتے ago
وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کاڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
3 ہفتے ago


