ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے روزانہ کی بنیاد پر تحصیل وائز دورے جاری،ٹھوکر نیاز بیگ، قزلباش چوک، اتوار بازار، حسن مراد و اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے روزانہ کی بنیاد پر تحصیل وائز دورے جاری ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ، قزلباش چوک، اتوار بازار، حسن مراد و اطراف میں صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام سے صفائی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی. صفائی میکانزم پر عملدرآمد اور ورکرز کی فیلڈ میں کارکردگی اور حاضری سے متعلق بریفنگ لی گئی.

ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو صفائی معاملے میں کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ جاری رکھیں. انہوں نے کام نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گلی، محلوں، کوچوں و مین شاہراہوں سمیت سروس لین پر صفائی ستھرائی نظام بہتر بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے خالی ہدایات کیں کہ خالی پلاٹوں میں گندگی کے ڈھیر نظر آنے پر فی الفور کلئیر کروائیں. انہوں نے کہا کہ کوڑا ترجیحی بنیادوں پر ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کروائیں اور لاہور شہر کو صاف اور خوبصورت رکھنے میں اپنا نمایاں کردار ادا کریں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن جاری ہے.

جواب دیں

Back to top button