وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب کی 123تحصیلوں میں صفائی ورکرز کے اعزاز میں شاندار اورپر تکلف تقاریب کااہتمام

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے صفائی ہیروز کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیاہے-عید الاضحی پر بے مثال اور برق رفتار صفائی کے ثمر کے طورپر ورکرز کو انعامی رقوم کے چیک مل گئے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید الاضحی کے تینوں روزبہترین صفائی انتظامات پر پہلی مرتبہ ورکرز کے لئے 10،10ہزار انعام کا اعلان کیا تھا- وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب کی 123تحصیلو ں میں صفائی ورکرز کے اعزاز میں شاندار اورپر تکلف تقاریب کااہتمام کیا گیا-صفائی ورکرز اپنے لئے تقاریب کے شاندار انتظامات دیکھ کر خوشی سے ناچ اٹھے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے-پنجاب بھر میں منعقدہ تقریبات میں صفائی ورکرز کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا-صفائی ورکرز پہلی مرتبہ بے مثال پذیرائی پر خوشی سے نہال ہوگئے-صفائی ورکرز کے اعزاز میں تقریبات میں وزیراعلی کی ہدایت پر عوامی نمائندوں نے شرکت کی-مختلف شہرو ں میں تقریبات میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے – تقریبات میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صفائی ورکرز کے اعزاز میں پرتکلف کھانا بھی پیش کیاگیا-صفائی ورکرز کے اعزاز میں مختلف شہرو ں میں کیک کاٹ کر ورکرز کی حوصلہ افزائی کی گئی-صفائی ورکرز اپنے لئے شاندار اورپر تکلف تقریبات دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے-صفائی ورکرز نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صفائی کرنے والو ں کو عزت دے کر قابل تقلید مثال قائم کی-یقین نہیں آ رہا ہمارے لئے بھی ایسی تقریب ہوسکتی ہے-

صفائی ورکرز نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا خوشی کے ان لمحات کو کبھی نہیں بھول سکتے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ صفائی ورکرز ہمارے معاشرے کا حسن ہیں -عیدالاضحی پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات کو ملک بھر میں سراہا گیا-صفائی مہم کی کامیابی کا سہرا صفائی ورکرز کے سر ہے،سخت گرمی میں بھی کام جاری رکھا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے عوام کی طرف سے صفائی ورکرز کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتی ہوں – صفائی ورکرز کی محنت اور لگن دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے-عیدالاضحی پر تیز رفتار صفائی کی ایسی مثال قائم کی گئی جسے تا دیر یاد رکھا جائے گا-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینٹری ورکرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں عید الاضحی پر صفائی کے لئے ستھرا پنجاب پروگرام سے متعلق دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی-

جواب دیں

Back to top button