میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خصوصی بچوں کیلئے کراچی چڑیا گھر میں مفت داخلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں زو انتظامیہ کو فوری اور واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کیلئے چڑیا گھر کی انٹری فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے تفریحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں،میئر کراچی نے کہا کہ خوشیوں اور تفریحی مواقع میں خصوصی بچوں کو شامل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ان کی تفریحی مقامات پر آمد باعثِ مسرت اور اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی تعلیم، تربیت اور فلاح کیلئے اجتماعی کردار ادا کرنا ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بھی خصوصی بچوں کیلئے روزگار، ہنرمندی اور آگاہی کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے،میئر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خصوصی بچوں کیلئے جدید تعلیم، معاون آلات اور موزوں نصاب کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ معاشرے کا بااعتماد اور فعال حصہ بن سکیں اور باوقار زندگی گزاریں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے درمیان اہم ملاقات، سستی اور گرین انرجی پر تبادلہ خیال
2 دن ago
لیبر ڈے ہمیں محنت کش طبقے کی قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کے تحفظ کی یاد دلاتا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
3 دن ago
کراچی واٹر کارپوریشن میں بین الاقوامی تعاون کے نئے دور کا آغاز،واٹر کارپوریشن اور یورپی انویسٹمنٹ بینک (EIB) کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
شاہراہِ بھٹو اور ملیر ہالٹ انڈر پاس منصوبے پر کام تیز، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا تفصیلی دورہ
3 دن ago






