مظفرآباد، حکومت آزادکشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضہ جات اور ایک ایک فرد کو ملازمت دیدی۔معاہدے کے مطابق سات جاں بحق شہریوں کے ایک ایک وارث کو سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا گیا ہے۔جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی کس ایک ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کی گئی۔حکومت کے محکمہ توانائی و آبی وسائل کی جانب سے ان سات شہریوں کے ورثاء کو سرکاری ملازمتوں کے پروانے جاری کیے گئے ہیں جو ایکشن کمیٹی کی حالیہ احتجاجی تحریک میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ان ورثاء میں سے پانچ مرد اور دو خواتین کو محکمہ توانائی و آبی وسائل نے سرکاری ملازمت کی پیشکش پر مبنی مکتوبات جاری کردیئے ہیں۔ایکشن کمیٹی کی حالیہ احتجاجی تحریک میں جاں بحق ہونیوالے سدھیر اعوان ، اویس رفیق،، چوہدری فرحان اورسید احسن شاہ کے بھائیوں کو محکمہ برقیات میں ملازمت دی گئی ہے۔معاہدے کے مطابق جاں بحق ہونیوالے محمد فرید ریاست کی بیوہ، حسیب طارق کی ہمشیرہ اور عنصر جاوید بھٹی کے بھائی کو ملازمت دی گئی ہے۔میرپور میں جاں بحق دو افراد کے ورثاء اور دو زخمیوں کو معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی گئی باغ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے ورثاء اور ایک زخمی کو معاوضے کی ادائیگی کی گئی مظفرآباد میں بھی جاں بحق ہونیوالے تین افراد کے ورثاء کو فی کس ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ کی ادائیگی کی گئی
Read Next
8 گھنٹے ago
سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
9 گھنٹے ago
الیکشن کمیشن نے میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں سے کامیاب امیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا.
1 ہفتہ ago
پنجاب سے10 الیکٹرک بسیں اور15کلینک آن وہیل آزاد جموں و کشمیر بھیجی جائیں گی،مریم نواز
1 ہفتہ ago
آزاد کشمیر الیکشن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اب انتخابات 3 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔
2 ہفتے ago
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کی زیر صدارت رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سےاجلاس
Related Articles
پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر انتخابات کیلئے تمام 45 حلقوں میں اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی..
4 ہفتے ago
*پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے جیالے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا*
جون 28, 2026
آزادکشمیر الیکشن…کاغذات نامزدگی کیلۓ 23 جون تک توسیع…پولنگ 27 جولائی کو ہی ہو گی..ترمیمی شیڈول جاری
جون 18, 2026


