وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور سمن آباد کے گلی محلوں میں سر پرائز چیکنگ میں دبئی چوک تا ملتان روڈ، کھاڑک نالے کے اطراف سروس لینز پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔یتیم خانہ چوک سے بابو صابو تک ماڈل روڈ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کھاڑک نالے کی سروس لینز سے ملبے کی چھوٹی ڈھیریاں فوری کلیئر کرنے اوردوکانداروں کو ڈور ٹو ڈور سروس دینے، سڑک کے درمیان مزید ویسٹ بنز لگانے اور زیادہ رش والی جگہوں پر گاڑیوں کے ٹرپس بڑھانے کے احکامات صادر کیے۔ نظام بلاک، کریم بلاک، عمر بلاک، اور نشتر بلاک سے ملحقہ گلیوں میں مینوئل سویپنگ کا جائزہ لیا۔مرغزار روڈ، سبزہ زار مارکیٹ، سپورٹس کمپلیکس، بٹ چوک، لیاقت چوک کے اطراف گلی محلوں میں جبکہ یتیم خانہ چوک، گلشن راوی، سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ، سیر گاہ پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔گلی محلوں میں موجود چھوٹی مارکیٹس میں صفائی انتظامات کے جائزے کے دوران علاقہ مکینوں سے بات چیت کی، رہائشیوں کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات پر اظہار اطمینان پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
1 دن ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل کی زیر صدارت انفورسمنٹ ونگ کا اجلاس،وال چاکنگ اور تجاوزات کے صفایا یقینی بنانے کی ہدایت
2 دن ago
*داتا دربار کے اطراف ستھراپنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن*
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،7 سربمہر
4 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،توحید سٹی،ہوریزن ہوم،پاسبان گارڈن کے دفاتر سیل
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،13 مسمار،15سربمہر
Related Articles
واہگہ ٹاؤن میں321 آپریشنل گاڑیوں اور 1464 سے زائد صفائی عملے نے 22 ہاٹ سپاٹ ایریاز کلئیر کر دیئے
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،7 سربمہر
6 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ون ڈے سیریز فائنل میچ سے قبل ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے شاندار صفائی انتظامات
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا سمن آباد اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مسمار،13 سربمہر
1 ہفتہ ago

