ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام” کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ تیز کر دی ہے۔ ڈی سی لاہور نے تحصیل راوی کے علاقوں حاجی کوٹ اور کالا خطائی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کے تحت جاری مختلف ترقیاتی سکیموں کے معیار اور رفتار کا خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر راوی، واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی اور ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر راوی نے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، تاہم ڈی سی سید موسیٰ رضا نے سڑکوں کی ناقص صورتحال اور مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر ڈھکن لگانے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا معیار پر سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب افسران و ٹھیکیداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اسسٹنٹ کمشنر راوی کو خود فیلڈ میں موجود رہ کر ٹھیکیداروں کے کام کی سخت نگرانی کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ گلیوں کی غیر قانونی کھدائی کرنے والے شہریوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ انتظامیہ کا مقصد بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ذریعے شہریوں کو سہولت پہنچانا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو بہترین کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جا سکیں۔
Read Next
2 دن ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل شالیمار کا دورہ، دھرم پورہ، چراغ بی بی روڈ اور کوٹلی عبدالرحمان میں انتظامی امور کا جائزہ
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، چار مسمار،ایک سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار7 سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،4 مسمار،چار سربمہر
5 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کی رائل پارک میں بڑی کارروائی،6 کثیر المنزلہ پلازے سیل*
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر رائل پارک کے چھ پلازہ مالکان کے خلاف استغاثے جمع کروا دیئے
7 دن ago
شہری اور دیہی علاقوں کی یکساں ترقی ہماری اولین انتظامی ترجیح ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز
7 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سفیرِ آذربائیجان سے ملاقات،عالمی فورم میں شرکت کی دعوت قبول
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،بیدیاں روڈ تین عمارتیں مسمار
1 ہفتہ ago


