گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں گورنروں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اس کے اثرات پر گفتگو کی، جبکہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیاحت (ٹورازم) کے فروغ پر بھی بات کی۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان قدرتی حسن اور تاریخی ورثے کے لحاظ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہترین مقامات ہیں، اور سیاحت کے فروغ سے نہ صرف ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا بلکہ مقامی لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں کو مشترکہ سیاحتی منصوبوں اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ سیاحت کی صنعت کو مزید وسعت دی جا سکے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی سیاحت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لانے کے لیے خیبر پختونخوا کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کو بھی گلگت بلتستان کے لیئے فلائٹس شروع کرنی چاہیئں تاکہ سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہو انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی بہتری پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے تاکہ بین الاقوامی سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے تمام صوبوں اور علاقوں کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔
Read Next
2 دن ago
کفایت شعاری،ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد،وفاقی حکومت نے ہدایات جاری کر دیں،سخت پابندیاں
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
3 ہفتے ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
3 ہفتے ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
3 ہفتے ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
4 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
اگست 10, 2026
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026


