پائلٹ پراجیکٹ کے اعداد وشمار کی روشنی میں مستقل حکمت عملی بنے گی۔شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے 13پوائنٹس پر کیمپس لگ گئے۔ کمشنر لاہور ڈویژن

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ٹریفک رکاوٹ/ تجاوزات و ایئر کوالٹی ڈیٹا کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے 13پوائنٹس پر کیمپس لگ گئےہیں۔داتا دربار۔اردو بازار۔سبزی منڈی۔رام گڑھ۔عابد مارکیٹ۔چبرجی ۔ریلوے اسٹیشن۔کوتوالی۔نواں کوٹ۔گرین ٹاون۔ کاہنہ بزار۔بھٹہ چوک پر کیمپس لگائے گئے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کیمپس میں اہلکار اوقات کے مطابق ڈیوٹی کرینگے۔پوائنٹ کےمطابق اوقات مقررہونگے۔

لیپارک کمپنی کیمپس ایریا کے قریب پارکنگ کیلئے سروے کرے۔متبال پارکنگ تجویز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کیمپ میں ٹریفک پولیس کے دیے گئے شیڈول کیمطابق اہلکار موجود ہونگے۔اور کیمپس میں ایم سی ایل اور ٹریفک پولیس کے اہلکار اوقات کیمطابق ڈیوٹی کریں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کیمپس میں موجود اہلکار ٹریفک رکاوٹ اور سڑک یا چوک پر تجاوزات کو ختم کریں گے۔ محکمہ ماحولیات کی ٹیم پوائنٹس ایریا میں مختلف اوقات میں اییئر کوالٹی کو نوٹ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں یہ کیمپس پائلٹ پراجیکٹ کا حصہ ہیں.ایئر کوالٹی ڈیٹا تجزیہ کے بعد مستقل حکمت عملی وضع کی جائیگی۔پائلٹ کیمپس میں ڈیوٹی ادا کرنے والے اہلکاروں کا ایک تربیتی سیشن ہو گیا تاکہ ان کو اپنے فرائض کا بخوبی پتا ہو۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کیمپس کو متعلقہ اے سیز اور افسران چیک کریں گے۔کیمپس میں موجود اہلکاروں کی کارکردگی کو اچانک اور متفرق طریقے سے مانیٹر کیا جائیگا.

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی۔سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا۔سی ای او لیپارکنگ نوید الاسلام ورک۔ٹریفک پولیس۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور سی ایم روڈمیپ ٹیم کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button