چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ و رکن اسمبلی گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے سونیکوٹ کے مقام پر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام فیملی پارک کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ جی ڈی اے عارف حسین نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس تاریخی منصوبے میں مجموعی طور پر639 .299 میلن لاگت آئے گی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتح اللہ خان نے کہاکہ سونیکوٹ کے مقام پر جہاں فیملی پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس علاقے کے عوام کا 75 سالوں سے دیرینہ مطالبہ تھا۔ کہ ایئرپورٹ کا مشرقی فائنل زون کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بلند عمارت اور درختان نہیں لگا سکتے تھے، اورجوٹیال سے لیکر سونیکوٹ تک کوئی فیملی پارک بھی نہیں تھا اس پارک کے تعمیر ہونے سے انکا دیرینہ مسئلہ حل ہوا اور عوام کیلئے خاص کر فیملیز کیلئے صحت افزا ماحول فراہم ہوگا۔ محلے کیلئے 22 فٹ اپروچ روڈ بھی بنایا جائے گااور اس پرجیکٹ کی وجہ سے محلے میں کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھیں گی اور اراضی کے متاثرین کے جو جائز مطالبات ہیں ان کو حل کیا جائے گا اور جلد ازجلد نئی ریٹ کے حساب سے لینڈ کمپنسیشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ چار سالوں میں بلا رنگ و نسل علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشش کی ہے اور عوام کی خدمت کو میں عبادت سمجھتا ہوں اور اس پر عوام کو میرا یا کسی بھی عوامی نمائندے کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہی خرچ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ گلگت حلقہ 2 جوٹیال باب گلگت کے پاس 32کروڑ لاگت سے وویمن ڈگری کالج کی نئی عمارت تعمیر ہورہی ہے جسکا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور آئندہ تین سے چار ماہ میں کلاسسز کا آغاز کردیا جائے گا جسے طالبات کے لیے تعلیم کے حصول میں مزید آسانیاں میسر ہونگی۔انہوں مزید کہاکہ گلگت بلتستان 72ہزار سے زائد مربع میل پر مشتمل ایک وسیع علاقہ ہے جس کی تعمیر و ترقی کے لیے صرف 18 ارب روپے ناکافی ہیں گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے تقریباً 30 فیصد آبادی گلگت شہر منتقل ہوکر یہاں آباد ہوئی ہے، لیکن باب گلگت سے لیکر امپھری زیرو پوائنٹ تک عوام کو میسر سہولیات 40 سال پرانے ہیں واٹر سپلائی نظام بھی وہی پرانا ہے ۔ تقریب سے عمائدین اپنے خطاب میں کہا کہ فتح اللہ خان نے یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کرکے اس تاریخی پرجیکٹ کا آج افتتاح کردیا ہم علاقے کے عمائدین انکے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پارک کے اراضی متاثرین کو بروقت کمپنسیشن کی ادائیگی یقینی بنائے گے۔ تقریب کے آخر میں فتح اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان، و دیگر آفیسران اور عمائدین کیساتھ فیملی پارک کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی اور عمائدین نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ،ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
11 گھنٹے ago
گلگت بلتستان، غیرقانونی بقایاجات کی روک تھام کیلئے آن لائن آربٹ سسٹم کا افتتاح
11 گھنٹے ago
حکومت گلگت بلتستان، یورپی یونین،فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی اور آغاخان فاؤنڈیشن کے مابین سہ فریقی منصوبے کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب
1 دن ago
بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے سکردو پارٹی سیکریٹریٹ میں خصوصی تقریب
5 دن ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
Related Articles
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
6 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
1 ہفتہ ago



