کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت لاہور ڈویژن میں گندم اگائی و پیداواری اہداف پر ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سمیت محکمہ زراعت، آبپاشی، فرٹیلائزرز کمپنیز و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و محکمہ زراعت کے افسران نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں گندم اگائی یکم نومبر تا 20نومبر 2026 شروع ہوگی، امسال لاہور ڈویژن میں 13لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کی جائے گی۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے اپنا کھیت اپنا روزگار و سٹیٹ لینڈ پر گندم اگائی کیلئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز و متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت اور محکمہ آبپاشی نہری پانی دستیابی کیلیے رابطہ کار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بریفنگ کے مطابق وافر گندم بیج، کھادوں کی دستیابی اور فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم پرائس پالیسی سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، گندم اگائی اہداف تکمیل اور کسانوں کی بہترین راہنمائی سے گندم پیداوار اہداف حاصل ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر سخت ایکشن لیں، سکواڈز راونڈ دی کلاک فیلڈ مانیٹرنگ کریں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ضلعی سطح کے اسٹیم مقابلوں میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت
20 گھنٹے ago
تین دنوں میں 9 لاکھ گھرانوں تک رسائی حاصل کر کے 13 لاکھ 40 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،ڈی سی لاہور
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ہفت روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گوالمنڈی، نسبت روڈ، لکشمی اور ایبٹ روڈ کا دورہ
3 دن ago






