محکمہ بلدیات پنجاب کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ گورنمنٹ شکیل احمد میاں کی ہدایات پر سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گُل کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر آباد کے ڈرینج سسٹم کے لیے 236ملین کا پی سی ون منظور کر لیا گیا۔ایم ڈی پنجاب سیٹیز پروگرام سید زاہد عزیز اور سی او وزیر آباد نے منصوبے کے سکوپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ماریہ طارق، ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی زاہد عزیر اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی

جواب دیں

Back to top button