چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے میڈیا رپورٹس، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات اور انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات مانیٹرنگ آفیسرز کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات دیتے ہوئےکہا ہے کہ انتخابی عمل کی موثر نگرانی کے لیے مقرر کردہ مانیٹرنگ آفیسرز اپنے قانونی اختیارات بھرپور انداز میں استعمال کریں اور جہاں کہیں بھی انتخابی ضابطہ اخلاق (Code of Conduct) کی خلاف ورزی یا دیگر بے ضابطگیاں سامنے آئیں، وہاں فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں، سیاسی جماعتوں یا ان کے رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کیے جائیں، قانونی تقاضوں کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں اور تمام کارروائی کی تعمیلی رپورٹس بلا تاخیر چیف الیکشن کمشنر آفس اور الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کو ارسال کی جائیں۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بعض مقامات پر مانیٹرنگ آفیسرز کی جانب سے بروقت ایکشن نہ لینے اور اختیارات استعمال نہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے انتخابی عمل کی شفاف نگرانی کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام کو فعال اور متحرک کیا گیا ہے، جس کے ذریعے انتخابی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی بے ضابطگی، خلاف ورزی یا غیر قانونی سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے اور فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کیا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان آزاد، منصفانہ،صاف،شفاف اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور انتخابی عمل کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
2 گھنٹے ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
1 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
2 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
2 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
3 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
5 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago


