وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے محنت کشوں کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ہر مزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ محنت کش اللہ کا دوست ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ لیبر ڈے کے حوالے سے محنت کشوں کے لئے تقریباً84ارب روپے کا مجموعی پیکج دیا گیا -راشن کارڈ کے ذریعے کان کنوں اور ورکر تین ہزار روپے ماہانہ سبسڈی حاصل کر سکیں گے-جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کا افتتاح کردیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کے لئے رحیم یار خان میں 50بیڈکا سوشل سیکورٹی ہسپتال بنائیں گے۔ورکرز کے لئے تین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے۔ ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں۔ ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کاافتتاح خوش آئند ہے۔ واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے۔ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کے لئے 300 ڈے کیئر سنٹر بنارہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے۔ محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام،ورکروں کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور خانیوال سمیت6اضلاع میں الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا
1 دن ago
مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
2 دن ago
پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے،بابر علی اے سی رائے ونڈ،عامر لیاقت اے سی سٹی تعینات
2 دن ago
پنجاب ،گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کےلئے مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرانے کا فیصلہ
2 دن ago
بلال یاسین کامحکمہ داخلہ کے ڈیجیٹل میڈیا سیل کا دورہ،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس میکنزم بارے بریفنگ
Related Articles
عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
3 دن ago
پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر علاج کریں گے،وزیراعلی مریم نواز شریف
1 ہفتہ ago
پنجاب اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ کے 115 ارب 18 کروڑ سمیت مجموعی طور پر 270 ارب 53 کروڑ روپے کے 10 مطالبات زر منظور
1 ہفتہ ago
”پرواز کارڈ“ سکیم کے تحت 135 نوجوانوں کا گروپ 28 جون کو بیرونِ ملک روانہ ہو رہا ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز
1 ہفتہ ago

