ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بارہ دری روڈ شاہدرہ میں ڈینگی و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈینگی ورکرز سے ملاقات کی اور ڈینگی لاروا کی تلفی سے متعلق بریفنگ. بریفنگ میں بتایا گیا کہ مسلسل انسپکشن اور بہترین اقدامات سے ڈینگی لاروا و کیسز میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ فیلڈ ورکرز ڈینگی لاروا کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کر کے تلف کریں اور متاثرہ گھر اور اطراف کے گھروں میں فوگنگ یقینی بنائیں اور مربوط نظام کے تحت ہاٹ سپاٹس کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے. سڑک کنارے پانی کیوں کھڑا ہے ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنر راوی زون سے استفسار کیا. انہوں نے واسا حکام کو ہدایات کیں کہ سڑک کنارے کھڑے پانی کو فی الفور کلئیر کیا جائے اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز علاقے میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کہیں بھی گندگی کے ڈھیر دکھائی نہیں دینے چاہیے. اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ شہری آبادی سے جھگیوں کے انخلاء میں کافی حد تک پیشرفت ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ جھگیوں میں مقیم خانہ بدوشوں کو نئے پوائنٹس میں منتقل کیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے چکیاں ونڈالا روڈ، جی ٹی روڈ شاہدرہ میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا اور تجاوزات کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کو آئندہ کے لئے بھی برقرار رکھنا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بینرز اور سٹیمرز کو بھی فوری ہٹانے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ لگے بینرز اور سٹیمرز شہر کی بدنمائی کا سبب بنتے ہیں. سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر راوی زون، سی او ایل ڈبلیو ایم و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے

جواب دیں

Back to top button