وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے دوران بھی ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کی ہدایت پر شہر بھر میں ویسٹ کلیئرنس اور صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رہا۔مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں بارش کے دوران اوربعد فوری نکاسی آب کو رواں رکھنے پر تعینات ہیں۔تمام شاہراہوں پر ویسٹ کلئیرنس یقینی بنانے کے لیے صفائی عملہ الرٹ ہے۔ستھراپنجاب ایجنسی لاہور کےنشیبی علاقوں سمیت مختلف مقامات پر بروقت نکاسیٔ آب کے اقدامات جاری ہیں۔جیل روڈ، مال روڈ، داتا دربار، سرکلر روڈ، ایک موریہ پل، دو موریہ پل اور میکلوڈ روڈ پر خصوصی صفائی انتظامات کے لیے عملہ تعینات ہے۔جبکہ لکشمی چوک، شادمان مارکیٹ، گلبرگ، برکت مارکیٹ، ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار اور ٹیمپل روڈ پر بھی صفائی ٹیمیں موجود ہیں۔مزید برآں شہر بھر میں نصب 7000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ لوڈر رکشوں کے ذریعے گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا عمل بارش کے دوران بھی جاری رہا۔
Read Next
5 گھنٹے ago
سی ای او شہریار عارف خان فیلڈ میں متحرک:اندرون لاہور اور ملحقہ علاقوں میں صفائی صورتحال کا جائزہ
7 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 مسمار
1 دن ago
زائرین کو بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئےسی ای او شہریار عارف خان خود افسران کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک رہے
2 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا سروسز ہسپتال میں بڑا آپریشن،تجاوزات کے ساتھ قبضہ گروپوں کا بھی صفایا
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان فیلڈ میں متحرک،شالیمار ٹاؤن میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
Related Articles
کمشنر نعمان یوسف کا نکاسی آب آپریشن و ایریاز کلیرنس جائزہ کے لئے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار
4 دن ago




