پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی 26ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کی 26ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گُل سمیت سول سوسائٹی اور سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ممتاز آرکیٹیکٹ پلانر، پرویز اقبال چئیرمین بورڈ نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں گزشتہ غیر معمولی جنرل میٹنگ منٹس کی منظوری دی گئی ۔ڈائریکٹرز اور آڈٹ رپورٹ بھی منظوری کے لئے معزز اراکین کے سامنے پیش کی گئی۔سید زاہد عزیز، ایم ڈی، (پی ایم ڈی ایف سی) نے کمپنی کی کارکردگی بارے آگاہ کیا۔سید زاہد عزیز نے بتایا کہ پی ایم ڈی ایف سی کے تحت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور سیوریج کے نئے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں پانچ سو ملین روپے کی لاگت سے میٹریل ریکوری فیسلٹی تعمیر کی جا رہی ہے۔ان سائٹس کی تعمیر سے ماحولیاتی بہتری، روزگار کے مواقع اور ری سائیکلنگ کو فروغ ملے گا۔

یونیسیف کے تعاون سے راجن پور میں جوہڑ کی صفائی کے لئے فلوٹنگ ویٹ لینڈز کی تنصیب کا پراجیکٹ بھی آخری مراحل میں ہے۔پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت بیس ارب روپے سے زائد کے واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔کمپنی کے تحت مختلف ای گورننس اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جی آئی زی کے تعاون سے 500 سے زائد لوکل گورنمنٹ آفیسرز کو پبلک سروس ایتھکس، انوائرنمنٹ منیجمنٹ اور پیشہ ورانہ حفاظت پر تربیت دی جا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button