صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین لاہور کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے متحرک،
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ لبرٹی گول چکر، مین بلیوارڈ گلبرگ کا دورہ کیا۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے صوبائی دارالحکومت میں ایل ڈی اے اور ٹیپا کی جانب سے پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر اسرار سعید نے بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ
لاہور شہر کی 100 سے زائد اہم شاہراہوں پر پاٹ ہولز اور پیچ ورک کے کام جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کی 302 کلومیٹر شاہراؤں کے گڑھوں سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا مشن ہے کہ لاہور سمیت تمام شہروں میں ڈویلپمنٹ کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔
وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی سنی گئی۔ لاہور میں عرصہ دراز کے بعد پیچ ورک اور سڑکوں کا کام کیا جا رہا ہے۔ لاہور کا خوبصورت اور تاریخی چہرہ بحال کریں گے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ کام ہونگے، معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔پوش علاقوں اور دیگر علاقوں پر ایک ہی معیار کا کام ہو گا۔ لاہور کے شہریوں کو واضح فرق نظر آنا شروع ہو گیا۔ 4 ماہ کے اندر اندر صوبائی دارالحکومت میں ڈویلپمنٹ ورک کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ بلال یاسین نے مزید کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب نے دن رات کام کرکے اپنی مثبت پہچان بنائی ہے۔ پاکستان کے تمام صوبوں سے موازنہ کیاجائے تو وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی سب سے بہتر نظر آئے گی۔صاف پانی کی فراہمی، سیورج، سڑکوں کے کام، سٹریٹ لائٹ، عام آدمی سے متعلقہ تمام کام اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا وژن ہے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنایا جائے۔پنجاب حکومت سموگ سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ ہاؤسنگ کے زیر انتظام تمام ذیلی ایجنسیوں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔تمام ذیلی اداروں میں ورکنگ بہتر بنانے کے لیے انٹیگریشن کی جا رہی ہے۔ بعدازاں صوبائی وزیر بلال یاسین نے لبرٹی چوک پر قائم ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ اینڈ انفورسمنٹ فیلڈ کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی کمرشل املاک کی ڈیجیٹل میپنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔