صوبے کے عوام الناس کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام میونسپل ، ضلعی انتظامیہ نے محکمہ بلدیات خیبر پختونخواہ کے ہدایات کی روشنی میں تمام غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی نشاندہی اور بذریعہ میڈیا انکی تشہیر کا عمل شروع کر دیا ہے۔

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا عوام سے اپیل کی ہے کہ ہاوسنگ سکیم میں حصہ لینے یا پلاٹ خریدنے سے پہلے اپنے علاقے کے ٹی ایم اےاور ضلعی انتظامیہ سے ایسے سکیموں کے بارے میں معلومات ضرور حاصل کریں۔علاوہ ازیں اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) کی زیر صدارت آر ایم اوز کے ساتھ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔






