ٹی ایم اے نوشہرہ کے پاک ایمپلائز یونین کے صدر اور دیگر عہدیداران کی ممبر صوبائی اسمبلی میاں عمر کاکا خیل کے ساتھ ایک اہم ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں ٹی ایم اے نوشہرہ کو درپیش مالی بحران، اکاؤنٹ فور اور دیگر انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

۔ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا میاں عمر کاکا خیل نے پاک ایمپلائز یونین عہدیداران کو یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا جائے گا اور ملازمین کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔






