صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق چینگڈو سٹی میں منعقد ہونے والے سیچوان انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز ڈویلپمنٹ اینڈ کوآپریشن فورم 2024 میں شرکت کی۔

ذیشان رفیق نےمقامی اور صوبائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اور سچوان کے درمیان جاری تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔ سچوان صوبائی اور چینگڈو میونسپل گورنمنٹ کے نامہ نگاروں نے وزیر رفیق سے پہلی بار سیچوان اور چینگدو کا دورہ کرنے کے بارے میں ان کے جذبات اور فورم سے ان کی توقعات کے بارے میں سوال کیا۔جس پر انھوں نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے،چین کی لوکل گورنمنٹس کے تجربات اور وسائل سے استفادہ کریں گے۔پنجاب میں صفائی کے لئے پہلی مرتبہ دیہات اور شہروں میں یکساں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔چین کے میونسپل نظام کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے ۔





