وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت احتشام علی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کے علاؤہ محکمہ صحت اور اس کے ذیلی ادارے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں صحت کارڈ سکیم میں نئے ہسپتالوں کی شمولیت اور دور افتادہ اضلاع میں ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ سمیت صحت کے شعبے میں اصلاحات اور دیگر امور پر تفصیلی غوروخوص۔ اجلاس میں صحت کارڈ سکیم کے تحت مفت علاج کی سہولیات کو وسعت دینے کے لئے مزید سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔ صحت کارڈ سکیم کے معیار پر پورا اترنے والے مزید ہسپتالوں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ پالیسی بورڈ میں کیا جائے گا۔ پالیسی بورڈ کا اجلاس جلد منعقد کرکے مزید ہسپتالوں کو صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جائے، وزیراعلٰی نے اس حوالے سے ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صحت کارڈ کے پینل میں شامل کرنے کے لئے طے شدہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، صحت کارڈ کے پینل میں ہسپتالوں کی شمولیت کے لئے آبادی اور ہسپتالوں کے درمیان فاصلوں پر خصوصی توجہ دی جائے، کوشش کی جائے کہ ہر تحصیل کی سطح پر صحت کارڈ کے پینل پر کم سے کم ایک ہسپتال موجود ہو۔ اجلاس میں صوبے کے بعض اضلاع میں پہلے سے آؤٹ سورس سرکاری ہسپتالوں کے بقایاجات کی ادائیگیوں اور دیگر امور کا جائزہ۔ وزیراعلی کی محکمہ خزانہ کو ان ہسپتالوں کے بقایاجات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت۔ ان ہسپتالوں کے بقایاجات جلد ادا کرکے وہاں پر طبی خدمات کی فراہمی کا عمل شروع کیا جائے۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے مزید ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر بھی غور کیا گیا ۔ محکمہ صحت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے لئے اگلے مہینے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے موجودہ پیچیدہ عمل کو آسان بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کا اصولی فیصلہ ہوا۔ مزید ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو بہتر کو انداز میں چلانے کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا ۔ وزیراعلی خود مذکورہ اسٹیرنگ کمیٹی کے چئیرمین ہونگے۔ اجلاس میں روش فارمیسیوٹیکل کمپنی کے اشتراک سے صوبے میں ہیموفیلیا کا شکار بچوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہیموفیلیا کے شکار بچوں کو مفت ادویات کی فراہمی پر آنے والی لاگت کا ادھا حصہ صوبائی حکومت اور آدھا روش کمپنی برداشت کرے گی۔ دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس مقصد کے لئے نچلی سطح کے طبی مراکز کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے آؤٹ سورسنگ کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا، نچلی سطح کے ہسپتالوں کو مستحکم کرنے کے علاؤہ صحت کارڈ اسکیم اور تدریسی ہسپتالوں کے نظام میں مزید بہتری لا رہے ہیں، صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے صحت کے شعبے میں بہت جلد واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، ضلع کرم کی صورتحال اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ
4 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا میں پیدائش، شادی، انتقال کے سرٹیفکیٹ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے مشروط
3 دن ago
صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت منعقد، اعلامیہ جاری
5 دن ago
وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے متعلق اجلاس،اہم پیش رفت
5 دن ago
چار نئی دریافتوں سے کے پی کے میں گیس کی یومیہ پیداوار میں 180 ایم ایم ایس سی ایف کا اضافہ،علی امین گنڈاپور کو بریفنگ
Related Articles
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت رزمک کیڈٹ کالج کے بورڈز آف گورنرز کا اجلاس،فیسوں میں اضافہ کی تجویز مسترد
6 دن ago
عوام کو صاف اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام،5 اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کردیا
6 دن ago
خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اجلاس، صوبے میں ہاؤسنگ کالونیوں کی جی آئی ایس میپنگ کی جائے،علی امین گنڈاپور
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی انٹرنیشنل میڈیا کے نمائندوں سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گفتگو
1 ہفتہ ago