پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری شروع کررہے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور کی 420 یونین کونسل میں رکن سازی کی مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے جارہی ہے۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر محنتی ورکرز کو آگے لیکر آئیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یونین کونسل کی سطح پر خدمت کمیٹیوں میں تحرک پیدا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میں شریک پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اداروں کی نشوونما اور عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کے لیے گراس روٹ لیول پر انتخابات کروارہی ہے۔ پارٹی کی منتخب شدہ باڈیاں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہوں گی۔ اجلاس میں عمر فاروق گجر، معاز اشتیاق، حافظ نوید عمر عبداللہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ملک کے مفاد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ ملک میں انتشار و فساد کی بجائے باہمی اتحاد اور خوشگوار فضاء پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جلد لاہور کے تمام تھیلیسیمیا سنٹرز کو مرکزی مسلم لیگ کے نوجوان اور کارکنان خون عطیہ کرنے کی مہم شروع کررہے ہیں۔
Read Next
دسمبر 12, 2025
پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا 23 اہم رہنما شامل
نومبر 24, 2025
14 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں وفاقی وزراء،مشیروں اور موجودہ و سابق ارکان اسمبلی کے رشتہ دار امیدوار ہی کامیاب
نومبر 1, 2025
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف اٹک کے وفد کی ملاقات
جولائی 20, 2025
پی ٹی آئی کے صوبائی میڈیا سیل کے انچارج شایان بشیر کی کنٹونمنٹ بورڈز میں عمران خان کی رہائی کے لئے شروع ہونے والی احتجاجی مہم کے لئے ڈور ٹو ڈور کمپین
جولائی 11, 2025
رکن صوبائی اسمبلی حناء ارشد وڑائچ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ،ذیشان رفیق، ذیشان ملک، منشاء اللہ بٹ اور دیگر کی شرکت
Related Articles
بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد
اپریل 4, 2025
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عفران نوید چوہدری کی ملاقات، نوجوانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تبادلہ خیال
مارچ 26, 2025
پاکستان میں کھیلوں کو بھی حکمرانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، امتیاز محمود شیخ صدر تحریک انصاف لاھور
مارچ 2, 2025



