کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیرِ صدارت اجلاس میں ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، کوہاٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خاتمے اور رائٹ آف وے کو کھلا رکھنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر، PDA، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی (PKHA) اور متعلقہ ٹی ایم ایز کے حکام نے شرکت کی۔کمشنر پشاور نے ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد دوبارہ خلاف ورزیوں کی روک تھام، واگزار اراضی کے تحفظ اور ضروری ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جائے۔ منظور شدہ نقشوں کے برعکس تعمیرات اور سڑکوں کی حدود پر تجاوزات کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔متعلقہ اداروں کو عوامی آگاہی، مؤثر نگرانی اور باہمی رابطے کے ذریعے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور تجاوزات کے مستقل خاتمے کے اقدامات کرنے، جبکہ تفصیلی تعمیلی رپورٹ سات روز میں کمشنر آفس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
Read Next
2 دن ago
پشاور ڈویژن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کاکوہاٹی کے پلاسٹک مارکیٹ میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر سے انچارج پی آئی ڈی اینڈ ڈی ای ایم پی پشاور رومانہ اسد خان کی ملاقات۔۔
4 دن ago
کیپٹل میٹروپولیٹن اور ضلعی انتظامیہ کاکریم پورہ تا گھنٹہ گھرمشترکہ آپریشن،غیرقانونی تعمیرات مسمار
4 دن ago
پشاور میں بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن، قواعد و ضوابط اور مخصوص روٹس مقرر کرنے کا فیصلہ
Related Articles
پشاور میں ٹریفک ازدحام پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی اور قانونی رکشوں کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی ہدایات
4 دن ago
پشاور کے پارکوں کی خوبصورتی،تزئین و آرائش اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر
5 دن ago




