ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل کا اے سی سٹی کی نگرانی میں لوہاری غیر قانونی مچھلی منڈی میں آپریشن، دکانیں سربمہر

تحصیل سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے کی قیادت میں آپریشن کیا گیا اور دوران آپریشن میں میونسپل آفیسر ریگولیشن کاشف، ایس ڈی پی او سمیت پولیس حکام شامل تھے. اردو بازار، لوہاری گیٹ پر واقع غیر قانونی مچھلی منڈی کے خلاف تجاوزات کے خاتمے کی کارروائیاں کی گئیں. مچھلی منڈی میں تمام غیر قانونی دکانیں سیل کی گئیں اور 5 دکانداروں نے عدالت سے اسٹے آرڈر لے رکھا تھا. عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے 5 دکانیں سیل نہیں کی گئیں. مچھلی سپلائی لائن کو نئی مچھلی منڈی شاہدرہ منتقل کر دیا گیا. دکانداروں کو سامان نکالنے اور نئی مچھلی منڈی منتقل ہونے کی اجازت دی گئی. ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ تمام غیر قانونی دکانیں مکمل سیل کریں. انہوں نے کہا کہ شہر سے مچھلی منڈی کا خاتمہ تجاوزات اور صفائی کے انتظامات کی بہتری کا باعث بنے گا، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ علاقہ مکین طویل عرصے سے گندگی اور تعفن کی فضا میں زندگی گزار رہے تھے اور اب تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button