ایل ڈی اے کوپیپر لیس ادارہ بنائیں گے۔ ریکارڈ کی سفٹنگ مکمل ہونے سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مختلف ڈائریکٹوریٹ سے 25 مزید افسران کو سفٹنگ سیل میں تعینات کر دیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ریکارڈ کی سفٹنگ جلد مکمل کرنے کے لیے 9 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ٹیموں کو خصوصی ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سفٹنگ پر متعین کیے گئے افسران و عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفٹٹنگ کا پراسسس کئی سالوں سے چل رہا ہے، اب اس کو ہر صورت مکمل کرنا ہو گا۔ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ کو جلد از جلد مکمل کرنا اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ تمام افسران اور عملہ دل لگا کر کام کرے، سفٹنگ کا پراسس ہر صورت سو فیصد مکمل کیا جائے گا۔جب تک تمام فائلوں کے ریکارڈ کی مکمل سفٹنگ نہیں ہو جاتی ہے شہریوں کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایل ڈی اے کا امیج بہتر بنانے کے لیے افسران کو نیک نیتی اور دلجمعی سے کام کرنا ہو گا۔افسران اور عملہ دن رات کام کرکے سفٹنگ کا کام جلد مکمل کریں۔ایل ڈی اے کو آئندہ چند ماہ میں پیپر لیس ادارہ بنائیں گے۔ ریکارڈ کی سفٹنگ مکمل ہونے سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ادارہ جاتی ریفارمز کر رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے چیف آئی ٹی آفیسر کو سفٹنگ کی تکمیل کے اہداف پر یومیہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button