پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،قیادت پر اعتماد کا اظہار، وارڈ کی سطح پر تنظیم سازی، الیکشن کی تیاری کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زیر صدارت پارلیمانی لیڈر سردار محمد یعقوب خان اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، چوہدری محمد ریاض، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری پرویز اشرف میاں عبدالوحید، جاوید اقبال بڈھانوی،سردار جاوید ایوب،

سید بازل نقوی، عامر یاسین ضیاالقمر، قاسم مجید، نبیلہ ایواب عامر غفار لون نے شرکت کی اجلاس میں، آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر طویل بحث ہوئی، اجلاس میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری اور فریال تالپور کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اجلاس میں صدر آصف علی زرداری کی دانش مندانہ قیادت میں ہونے والے فیصلوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا. اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بوگس انتخاب کو مسترد کیا اوردس لاکھ بھارتی افواج کے سنگینوں کے سائے میں ہونے والے انتخاب کو کسی بھی طرح رائے شماری کا نعم لبدل نہیں ہو سکتے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے منظور شدہ قراردادوں کی مطابق ہی حل ہونا ہے مقبوضہ کشمیر کا واحد حل رائے شماری ہے، اجلاس میں فلسطین کے مسلمانوں پر ڈائے جائے جانے والے مظالم کی مذمت کی اور اقوام عالم کے بے حسی کی بھی مذمت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کا یوم تاسیس آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں جوش جزبہ سے منایا جائے گا، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر بھر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کووارڈ سطع تک جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے آج سے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button