وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدرات خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں سٹینڈرڈائزیشن (Standardization))اور اربن ڈیزائن کے لئے خود مختار اتھارٹی بنانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سٹینڈرڈائزیشن اور ڈیزائن یونٹ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ صوبے میں پہلی مرتبہ انفراسٹرکچراور ڈیزائن سٹینڈرڈائزیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینوئل تیار کرنے کا حکم دیاہے۔ اس موقع پر روڈز کے کنارے کیاسک/چھوٹی دکانوں کے کیبن کے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں یکساں روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو انفراسٹرکچر سٹینڈرڈائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکول، ہسپتال، بس سٹاپ اور دیگر عمارتوں کے ڈیزائن کی سٹینڈرڈائزیشن کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر کو دلکش اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔ انفراسٹرکچر اور روڈز فرنیچر کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
3 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
5 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
5 دن ago






