کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 

چوہدری محمد علی رندھاوا نے کمشنر لاہورڈویژن کا چارج چھوڑ دیا

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود پی اے ایس گریڈ 20کے سینئر آفیسر ہیں۔

زید بن مقصود اس سے قبل سیکرٹری سروسز پنجاب کے عہدے پر فائز تھے۔

لاہور یکم مئی:…. زید بن مقصود نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ چوہدری محمد علی رندھاوا نے کمشنر لاہورڈویژن کا چارج چھوڑ دیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود پی اے ایس گریڈ 20کے سینئر آفیسر ہیں۔ کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اس سے قبل سیکرٹری سروسز پنجاب کے عہدے پر فائز تھے۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے چوہدری محمد علی رندھاوا کو الوداعی شیلڈ پیش کی۔ چوہدری محمد علی رندھاوا نے کمشنرلاہور ڈویژن زید بن مقصودکے ساتھ کمشنر آفس کا راونڈ کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور چوہدری محمد علی رندھاوا نے سکیورٹی سٹاف سے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے چوہدری محمد علی رندھاوا کی لاہور کیلئےخدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button