وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران کی ملاقات

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران نے ملاقات کی۔ وزیراعلٰی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جرگہ اراکین میں سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری، سابق سینیٹر صالح شاہ، سابق سنیٹر سجاد خان، سابق وفاقی وزیر جی جی گلاب جمال، سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ، سنیٹر عبدالرزاق اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں کرم کے مسئلے کے حل کے لئے باضابطہ مذاکرات کے آغاز اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جرگہ اراکین کی معاملے کے پرامن انداز میں حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو ہر مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ جرگہ اراکین کرم کے مسلے کو جرگے کے ذریعے پر امن طریقے سے حل کرنے کے لئے وزیراعلی کی کوشش کو سراہا۔ گرینڈ جرگہ اگلے چند دنوں میں کرم کا دورہ کرکے فریقین کے ساتھ بات چیت شروع کرے گا۔ وزیراعلی کا معاملے کے حل کے لئے صوبائی حکومت کو اپنا تعاون فراہم کرنے پر جرگہ اراکین کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت جرگہ اراکین کو علاقے میں جا کر مذاکرات کرنے کے لئے درکار تمام سہولیات اور سپورٹ فراہم کرے گی، امید ہے گرینڈ جرگے کا ذریعے کرم کے معاملے کا پر امن اور پائیدار حل نکل آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button