گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز اور کمپیوٹرائز کرنے کے معاہدے پر دستخط کی اہم تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) اکرام الحق ، ابرار احمد مرزا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) ولی خان اور پروینشل کوآرڈینیٹر E T I خادم حسین سلیم شامل تھے۔
یہ منصوبہ خطے میں اراضی کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس اقدام سے شفافیت، کارکردگی، اور ریکارڈ تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا، جس سے مقامی عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ اشتراک جدید ٹیکنالوجی کو حکومتی نظام میں شامل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ محفوظ اور مؤثر اراضی کے انتظام کو یقینی بنائے گا۔