خالص دودھ کے نام پر عوام کیساتھ شعبدہ بازی کرنے والے عناصر کی شامت آگئی، لاہور میں علی الصبح ناکہ بندیاں کر کے 27ہزار لٹر جعلی مضر صحت دودھ تلف کر کے 2ملزمان گرفتار کروا دیے گئے اور سپلائر ٹینکر نمبری LWC-2342 اور TAC-667 ضبط کر کے مقدمات درج کروائے گئے، تفصیلات کے مطابق بردار گاڑیوں میں لاہور آنے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی، دودھ کو موقع پر جدید ترین سے لیکٹوسکین سے ٹیسٹ کیا گیا، 6سپلائرز کو 2لاکھ 90ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے، تلف کردہ دودھ میں پاوڈر، پانی کی ملاوٹ اور قدرتی چکنائی کی کمی پائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا تلف کردہ دودھ کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی فیل پائے گئے جو انسانی استعمال کے موزوں نہ تھا،ملاوٹی دودھ کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرتا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا عوام الناس تک معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ دودھ کی مکمل ٹریسیبلٹی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے، خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔
Read Next
2 دن ago
*Punjab reports over 19,500 overcharging cases in one week*
1 ہفتہ ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
Related Articles
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
اگست 18, 2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
اگست 18, 2026
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
