وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور کی اہم سبزی و پھل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کی جامع مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس صفائی مہم کے تحت بادامی باغ اور کاہنہ کاچھہ کی پھل و سبزی منڈیوں میں صفائی کا کام ڈی جی پامرا (PAMRA) ذیشان نصر اللہ رانجھا کی زیرِ نگرانی تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ​​

صفائی آپریشن کے دوران دونوں منڈیوں سے مجموعی طور پر 120 ٹن کوڑا کرکٹ اٹھا کر تلف کیا جا چکا ہے، جس میں بادامی باغ منڈی سے 70 ٹن جبکہ کاہنہ کاچھہ منڈی سے 50 ٹن کچرا اٹھایا گیا ہے۔ کوڑا کرکٹ اٹھانے کے ساتھ ساتھ منڈیوں کی اہم سڑکوں کی دھلائی بھی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ بادامی باغ کی 5 اور کاہنہ کاچھہ کی 1 مرکزی سڑک کو دھو کر مکمل صاف کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بادامی باغ منڈی میں LWMC اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 90 اہلکار صفائی میں مصروف عمل ہیں، جبکہ کاہنہ کاچھہ منڈی میں 50 رکنی ٹیم صفائی کے امور سرانجام دے رہی ہے۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے کہا کہ ​اس خصوصی صفائی مہم کا بنيادی مقصد تاجروں،خریداروں اور شہریوں کو صاف ستھرا، پاکیزہ اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو معیاری خوارک اور اشیاء خورونوش کی خرید و فروخت میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

Back to top button