پنجاب فوڈ اتھارٹی میں تین اعلٰی افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کے حکم پر ڈائریکٹر ارم عصمت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ پرویز اختر جو اس وقت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ریورس اینڈ لائسنسنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے طور پر تعینات ہیں، ان کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
سید ضمیر احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز)، پنجاب فوڈ اتھارٹی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ریسورس اینڈ لائسنسنگ)، پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔مزید برآں، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن اینڈ فنانس) کا اضافی چارج ان کے پاس برقرار رہے گا۔ سید اسد رضا کی خدمات کی ملنے کے بعد انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔




