کمشنر لاہور نعمان کی زیر صدارت تاریخی و ثقافتی ایریاز میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان،ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نجم ثاقب،ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے راو تسلیم ایڈیشنل کمشنر بلال حسن۔اے سی سٹی رانا عامر۔ چیف انجینر ٹیپا اقرار حسین۔سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نیلا گنبد اریا میں زیر زمین پارکنگ ایریا اور کمرشل ایریا پر آن گراونڈ کام ہورہا ہے۔پاک ٹی ہاوس کی بحالی اور تزئین و آرائش بھی منصوبے کا حصہ ہے۔پاک سرجیکل عمارت۔ایونگ ہال۔اولڈ سٹیٹ بینک۔کالج ہال عمارات کو بھی بحال کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا کہ

مون سون میں کھدائیوں کو محفوظ بنائیں۔اس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔تاریخی و ثقافتی ورثہ کا تحفظ مہزب اقوام کی پہچان ہے۔والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کو ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کو تجاوزات خاتمہ ہدایات واضح ہیں۔





