بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 4 غیر قانونی تعمیرات کو جزوی جبکہ دو کو مکمل مسمار کر دیا۔چار غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر کر دیا گیا۔جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں جوڑے پل،دھرم پورہ،غازی آباد، لال پل اور شالا مار سکیم کے علاقے شامل ہیں۔






