بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر لاہور کی تمام تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔تجاوز کنندگان کا کئی ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔تجاوزات سے باز نہ آنے والے تجاوز کنندگان کی دکانوں اور کاروباری مراکز کو سیل کر دیا گیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا جنھوں نے تحصیل ماڈل ٹاؤن خود تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا۔آپریشن انچارج شہزاد رسول نے موقع پر بریفنگ دی۔ایم او آر جواد الحسن گوندل نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کی زیرو ٹالرنس پالیسی اور لاہور کو تجاوزات سے پاک کر کے خوب صورت ترین شہر بنانے کے وژن کو مدنظر رکھ کر دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔تجاوز کنندگان سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز خود روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کو مانیٹر کر رہے ہیں۔






