*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے تحت اب تک 51 شہروں کیلئے منظور شدہ 110 میں سے 90 انڈرگرائونڈ واٹر ٹینک مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 124 میں سے 88 ڈرینز کی سوفیصد تکمیل ہوچکی ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واٹر ٹینکس والے علاقوں میں برساتی پانی کے فوری نکاس میں زبردست مدد ملی ہے۔اس تجربے کی کامیابی پر سٹوریج ٹینکس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک، ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی، متعلقہ میونسپل آفیسرز (انفراسٹرکچر) اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگلے مرحلے میں زیر زمین واٹر ٹینکس کو ڈرینز سے منسلک کرنے اور ڈسپوزل سٹیشنز بننے پر مزید بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے ہر بارش کے بعد سٹوریج ٹینکس کی ڈی واٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے نئے سپیل کا الرٹ سامنے رکھ کر کام آگے بڑھایا جائے۔اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز کی حالیہ ہڑتال کے سامان کی سپلائی پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

جواب دیں

Back to top button