سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا ہے کہ بادامی باغ سبزی اور فروٹ منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لیے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے اور منصوبے کا ورک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے-انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 ستمبر 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے جبکہ منڈی میں آر سی سی سیوریج پائپ لائنز بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور 40 فٹ چوڑی مرکزی آر سی سی سڑک کی بحالی کا 75 فیصد کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بادامی باغ منڈی کی 8 فٹ اونچی باؤنڈری وال کی تعمیر و تزئین کا 40 فیصد کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے مزید بتایا کہ راوی منڈی میں 4 جدید گیٹس اور پلرز کی تعمیر کا 15 فیصد سے زائد کنسٹرکشن ورک ہو چکا ہے اور پیدل چلنے کے راستوں اور پارکنگ ایریا میں ٹف پیور بچھانے کا 20 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ منڈی کے نالوں کی صفائی اور ان پر سلیبز ڈالنے کا کام 25 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہےاور سبزی منڈی کے ذیلی دفتر کی عمارت کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے ۔سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے مزید بتایا کہ راوی سبزی منڈی میں 70 جدید ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا، جس سے منڈی میں روشنی کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہونے سے سبزی و پھل منڈی جدید سہولتوں سے آراستہ ہو جائے گی جس سے تاجروں اور خریداروں کو آسانی ہوگی۔
Read Next
6 دن ago
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
1 ہفتہ ago
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ایک ہفتہ میں88 ہزار سے زائد انسپکشنز55لاکھ66 ہزار جرمانہ-سیکرٹری فوڈ سیفٹی
3 ہفتے ago
ڈاکٹر کرن خورشید کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ،ناقص انتظامات پر ای اے ڈی اے عامر حسین اور سیکرٹری اعجاز سلیم منیس معطل
3 ہفتے ago
پنجاب منڈی ایپ کے ذریعے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور طلب و رسد کی 24/7 نگرانی جاری ہے-ڈاکٹر کرن خورشید
Related Articles
شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر 10 کلو کا تھیلا 1,100 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2,200 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ
4 ہفتے ago
*دوڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ملازمت سے برطرف، 1 کو شوکاز نوٹس اور ایک کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا*
جون 5, 2026



