محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں سے وزیر اعلٰی ڈسٹرکٹ ایس ڈی جی ایس پروگرام کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔سکیموں کے حوالے سے تفصیلی معلومات پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ڈیش بورڈ پر فوری اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جن میں سکیم کا نام،منظوری کی حیثیت، لاگت،ایگزیکیویشن ایجنسی، ضلع، ڈویژن، پی پی،انتظامی منظوری کے مطابق عمل کرنے والی ایجنسی، تکنیکی منظوری کی رقم،کام آیوارڈ کی رقم،سکیم کے لئے درکار فنڈز، سبز پنجاب،سکیموں کی تکمیل کے لئے بیلنس فنڈز، ورک آرڈر کی کاپی شامل ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے جاری کردہ مراسلہ میں واضع کیا ہے کہ فراہم کی جانے والی معلومات کی تصدیق اور درست ہونا ضروری ہے۔بلدیاتی اداروں کو تفصیلات کی فراہم کے لئے 3 یوم کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
جن افسران کو سختی سے تاکید کی گئی ہے ان میں پنجاب میں تمام ایگزیکٹو انجینئرز (LG&CD) کے علاوہ چیف آفیسرز، ڈسٹرکٹ کونسلز، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، سیالکوٹ، وہاڑی، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، چکوال، خوشاب،چیف آفیسرز، میونسپل کارپوریشنز، بہاولپور، ڈی جی۔ خان، سیالکوٹ، مری (جوائنٹ واٹر بورڈ)، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیاں بہاولنگر، چشتیاں، ہارون آباد، حاصل پور، یزمان، احمد پور ایسٹ، صادق آباد، راجن پور، ڈسکہ، سمبڑیال، پسرور، قصور، وہاڑی، رینالہ خورد، حویلی لکھا، چکوال، تلہ گنگ، خوشاب، جوہرآباد ، حدیلی، مٹھاٹیوانہ، نور پور تھل شامل ہیں۔