*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے دوران چھتیں گرنے اور اموات پر اظہار افسوس*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا،صوبائی وزیر بلال یاسین نے بارش کے دوران چھتیں گرنے اور اموات کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نےواسا حکام اور عوام کو دوران بارش بجلی کی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی،گزشتہ روز بھی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین بارش کے دوران شہر کی گلیوں اور شاہراہوں سے نکاسی آب انتظامات کا جائزہ لیتے رہے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ عوام بارش کے دوران گرنے والی تاروں بارے لیسکو حکام کو بروقت اطلاع دیں، شہری بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بچوں کو بجلی تنصیبات سے دور رکھیں۔

جواب دیں

Back to top button