بلدیہ عظمٰی لاہور کی سی بی اے یونین کے لئےریفرنڈم،شیر،چاند،شاہین مدمقابل، جوڑتوڑ عروج پر

بلدیہ عظمٰی لاہور کی سی بی اے یونین کو لئے ریفرنڈم 12 دسمبر کو ہوگا۔تین یونینز میں مقابلہ ہوگا۔جن کو نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ریفرنڈم میں ایڈمنسٹریٹو سٹاف یونین اور خدمت گروپ حقیقی کا الحاق ہو گیا ہے جس کو جس کو انتخابی نشان چاند ملا ہے۔دونوں یونین کی طرف سے مشترکہ امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق چیئرمین کے لئے محبوب بھٹی اور صدر کے لئے عنصر ڈوگر میدان میں ہیں۔جنرل سیکرٹری کے لئے محمد احمد اور سینئر نائب صدر صداقت علی امیدوار ہیں۔اس کے علاوہ ٹکا خان یونین اور گل نواز گروپ کا الحاق ہوا ہے ۔جس کو ببر شیر نشان ملا ہے۔یہ یونین مسلم لیگ ن کی حمایت کی دعوی دار ہے۔مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے عہدیداران کی بڑی تعداد بھی اس یونین کی سپورٹ کر رہی ہے۔وزیر خزانہ میاں مجتبٰی شجاع الرحمان جو ایم سی ایل مسلم لیگ ن لیبر یونین کے سرپرست اعلٰی بھی ہیں۔شیر یونین کی کامیابی اور جوڑ توڑ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی سی بی اے یونین کے ریفرنڈم میں تیسری یونین خدمت گروپ ہے جو شاہین کے انتخابی نشان پر حصہ لے رہی ہے۔جس کے صدر کے لئے میاں جہانگیر، جنرل سیکرٹری کے لئے جمیل احمد ورک امیدوار ہیں۔میاں سرور معراج، چوہدری عقیل احمد،سید حسنین حیدر کاظمی بھی اسی گروپ میں شامل ہیں۔ریفرنڈم کے لئے پولنگ ٹاؤن ہال میں ہو گی جس میں ایم سی ایل اور تمام زونز کے ملازمین ووٹ کاسٹ کریں گے۔ریفرنڈم میں محبوب بھٹی کو مسلم لیگ لیبر ونگ کے بھی عہدیدار ہیں اگر دھڑا تبدیل کر لیتے ہیں تو صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔تاہم تینوں گروپ پیر سے بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button