الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات 2026 کے لیے ووٹروں کی رجسٹریشن، ووٹ کی منتقلی اور انتخابی کوائف کی تصحیح کے عمل میں مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اس کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، الیکشن ایکٹ 2017، الیکشن رولز 2017، گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 اور گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ (کنڈکٹ آف الیکشن) رولز 2025 کے تحت معزز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) نے بلدیاتی انتخابات 2026 کے سلسلے میں ووٹر رجسٹریشن کے عمل کو 15 جولائی 2026 سے 25 جولائی 2026 تک توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دوران گلگت بلتستان کے اہل ووٹرز فارم نمبر 13 اور فارم نمبر 14 کے ذریعے نئی رجسٹریشن، ووٹ کی منتقلی اور اپنے انتخابی کوائف میں درستی کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے اندراج، منتقلی اور کوائف کی تصحیح کو یقینی بنائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات 2026 کے لیے انتخابی فہرستوں کو مزید جامع، درست اور شفاف بنایا جا سکے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago



