وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارتی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ لی گئی اور نئے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا فورس میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں جس کیلئے ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کیلئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی شروع ہونگے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی طورپر پیرا فورس کے اہلکاروں کو اپنے پیغام میں کہا کہ قانون ہر حال میں نافذ ہو مگر عوام کیساتھ رویہ ہمیشہ درست اور دوستانہ اور باعزت ہو۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہر شہری کے لیے تیز، محفوظ اور ماحول دوست خدمت کیلئے پیرا فورس کیلئے الیکٹرک وہیکلز کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹیٹ دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پیرا اچھا کام کررہی ہے، عوام میں نیک نامی کمانے کیلئے نتائج پر توجہ دی جائے۔ قانون ضرور نافذ کیا جائے مگر عوام کیساتھ رویہ درست ہونا چاہیے۔ عوام کیلئے سہولت اور خدمت کرنیوالوں کو تاریخ یاد کرتی ہے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عید پرزائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم*
2 دن ago
حکومت پنجاب نے عید الفطر پر تین روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
3 دن ago
پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات
3 دن ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
Related Articles
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
6 دن ago




