وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر کام مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور لائننگ پائپ کے پلانٹس کی شپمنٹ بھی شروع ہوگئی ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل، پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) اسد محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر سہیل کیفی،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی زاہد عزیز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے گیارہ شہروں میں کام کے باقاعدہ آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پی ڈی پی کی تمام سکیموں میں صرف لائننگ والے پائپ استعمال ہوں گے۔ لائننگ پائپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی عمر سو سال ہوتی ہے۔ اس لئے اسے بار بار تبدیلی کی ضرورت نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز حکومت شفافیت اور ترقی کے نئے معیارات متعارف کرارہی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سپلائرز کو پابند کیا جائے کہ ہر ڈویژن میں لائننگ پائپ کا کم ازکم ایک پلانٹ لازمی لگنا چاہیئے تاکہ کام میں کوئی تعطل نہ آئے۔ اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز (اے پی ڈی) اور میونسپل آفیسرز انفراسٹرکچر (ایم او آئی) خود ہر سکیم کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام 52 شہروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ باون میں سے 51 شہروں کیلئے تیاری مکمل ہونا خوش آئند ہے۔ انشااللہ پی ڈی پی کا دائرہ کار بتدریج 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ پہلے مرحلے کی تکمیل سے 70 لاکھ آبادی کو جدید میونسپل سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت 5397 کلومیٹر طویل سیور بچھایا جائے گا۔ شہروں میں 308 سکر جیٹنگ مشینیں نصب کی جائیں گی جبکہ برساتی پانی کے نکاس کیلئے 181 کلومیٹر ڈرینز تعمیر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت 33 ہزار 160 مین ہول کوور فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ زیرزمین واٹر سٹوریج کیلئے 64 ملین گیلن کی گنجائش والے 67 ٹینک بنائے جا رہے ہیں۔ اسی طرح 14 ہزار 679 سٹریٹ لائٹس کی تنصب بھی پی ڈی پی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس (ڈبلیو ڈبلیو ٹی پی) میں 323 ملین گیلن پانی فلٹر کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ نہ صرف موجودہ 61 ڈسپوزل سٹیشن بحال کئے بلکہ 56 نئے لگائے جائیں گے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ 117 ڈسپوزل سٹیشنز کو سولرائزڈ کرنے سے 21 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلى خود نگرانی کر رہی ہیں چنانچہ پروگرام کے اہداف اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز باقاعدگی کے ساتھ پی ڈی پی سکیموں کے دورے کریں۔ یہی رفتار اور جذبہ آگے بھی برقرار رہنا چاہیئے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
پنجاب حکومت اور ڈنمارک کا گرین اقدامات اور ویسٹ ٹو انرجی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، ڈنمارک کی سفیر مسز ماجہ مارٹنسن کی وزیر بلدیات کے ساتھ ملاقات
1 دن ago
عید الاضحیٰ کے موقع پرپنجاب بھر میں سری پائے جلانے اور بھوننے پر مکمل پابندی عائد،محکمہ بلدیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
1 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا شیخوپورہ کا دورہ، عیدالاضحی کیلئے انتظامات کا جائزہ
1 دن ago
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے درکار ہیوی مشینری کی ڈیلیوری شروع،وزیر بلدیات کا اظہار اطمینان
2 دن ago
ایم او انفرا میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ندیم عباس باجوہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،عثمان جاوید کو اضافی چارج تفویض
Related Articles
پنجاب کی 108 مویشی منڈیوں کے لئے 13 ارب 28 کروڑ کی بولیاں،پارکنگ فیس ختم،جانوروں کی یونیفائیڈ فیس مقرر
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ آمد پر شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ
3 دن ago




