وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن وامان پر مسلسل پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے۔ محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے۔ حکومت پنجاب ضروریات کے لئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اجتماع کے لئے رائے ونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے۔ رائے ونڈ کی سڑکوں پر مرمت کرکے گڑھے بھی پُر کردئیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ اجتماع کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو آئمہ کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر کی تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں با جماعت اداکی جارہی ہیں۔ مسجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہے،مسجدکا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ شرپسندی کے لئے مساجد استعمال کرنے والوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کا فرض ہے۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اقدامات کی تحسین کی گئی۔
Read Next
1 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
3 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
4 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

