ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے شہر میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے تحصیل راوی کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی اقدامات کا فیلڈ میں جائزہ لیا۔ سی او ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر راوی بھی ہمراہ تھے۔ ڈینگی فیلڈ ورکرز نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ متاثرہ گھر اور اس کے اطراف کے دس گھروں میں ڈینگی اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ڈینگی کنٹرول کے اہداف پورے کرنے اور ٹیموں کو بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ مہم پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔ ڈی سی نے کباڑ خانوں، قبرستانوں اور زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا تاکہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا کر شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
1 دن ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago


