ممبر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ممبر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن حنا حفیظ اللہ اور سید کمال حیدر نے اجلاس کی سربراہی کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد اور ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نےشرکت کی۔ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کی طرف سے ایل ڈی اے کو لاہور میں سائیکلنگ ٹریک بنانے کی ہدایات کی گئیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ جلو پارک سے بی آر بی نالا کے ملحقہ سائیکلنگ ٹریک بنا ہوا ہے۔مولانا شوکت علی روڈ نہر سے کریم بلاک تک سائیکلنگ ٹریک عوام کے لیے تیار ہے۔اجلاس میں ایل ڈی اے کو تمام یو ٹرنز پر ٹائر کلرز لگانے کی ہدایات کی گئیں ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ ون ونڈو سنٹر ایل ڈی اے نے عوام کے لیے کھول دیا اور پارکنگ کی سہولیات بھی مزید بہتر کر دی گئی ہیں۔ کمرشلائزیشن کے حوالے سے پالیسیز کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔سوسائٹیز کے اندر 16 ہزار پراپرٹیز کی نشاندھی کر لی گئی ہے۔اختیارات سے تجاوز کرنے والی پراپرٹیز کو جرمانے کیے جائیں گے۔ممبر کمیشن کی جانب سےخواتین کو گھروں میں کاروبار کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی ،ایل ڈی اے اور پی ایچ کو گرین ایریاز سے کنکریٹ کو ختم کرنے ،پرائیویٹ بیریرز اور انکروچمنٹ کو ختم کرنے ،51 پارکس میں وضو کے پانی والے ٹینکس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایات کی گئیں۔
ممبر کمیشن نےتمام سکولز کو سکول بس یقینی بنانے،
ایل ڈبلیو ایم سی کو گرین فوڈ ویسٹ کے لیے الگ گاڑیوں کا اہتمام کرنے، تمام ریسٹورینٹس کے علاوہ
ماحول دوستی کے حوالے سے تمام گھروں میں بھی گرین ویسٹ کو الگ الگ اکھٹا کرنے ،پی ایچ اے کو لاہور میں مزید درخت لگانے ،تمام سوسائٹیز میں پانی کے ضیاع پر چالان کرنے، تمام گاڑیوں کے شو روم پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے ،پائپ سے گاڑیاں دھونے پر بھاری جرمانے کرنے،ٹریفک پولیس کو ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کی بھی ہدایات کیں۔






